Angel
Posts : 170 Points : 5640 Reputation : 1 Join date : 28.07.2009
| Subject: جو تم سے کر دیا محروم Sun Jan 17, 2010 9:34 am | |
| ل و دماغ کو رو لُوں گا، آہ کر لوں گا تمہارے عشق میں سب کچھ تباہ کرلوں گا! | اگر مجھے نہ مِلیں تُم ،تمہارے سر کی قسم! میں اپنی ساری جوانی تباہ کر لُوں گا | مجھے جو دیر وحرم میں،کہیں جگہ نہ ملی تیرے خیال ہی کو سجدہ گاہ کر لوں گا! | جو تم سے کر دیا محروم، آسماں نے مجھے میں اپنی زندگی صَرفِ گناہ کر لوں گا | رقیب سے بھی ملوں گا،تمہارے حُکم پہ میں جو اَب تلک نہ کیا تھا اب آہ کر لوں گا! | تمہاری یاد میں،میں کاٹ دوں گاحشرسےدن تمہارے ہِجر میں راتیں سیاہ کر لوں گا | ثواب کے لئے ہو جو گنہ وہ عین ثواب خدا کے نام پہ بھی اِک گناہ کر لوں گا | حریمِ حضرتِ سلمیٰ کی طرف جاتا ہوں ہوا نہ صبر تو چُپکے سے آہ کر لوں گا | یہ نو بہار، یہ ابر و ہوا، یہ رنگِ شراب چلو جو ہو سو ہو اب تو گُناہ کر لوں گا | کِسی حسینہ کے معصوم عشق میں اختر جوانی کیا ہے میں سب کُچھ تباہ کر لُوں گ |
| |
|