Angels World

Welcome to Angels World
 
HomeHome  Angel*Angel*  CalendarCalendar  GalleryGallery  FAQFAQ  SearchSearch  MemberlistMemberlist  UsergroupsUsergroups  RegisterRegister  Log inLog in  
Search
 
 

Display results as :
 
Rechercher Advanced Search
Latest topics
» Youtube keeps asking to link my account to google? make it stop!!?
apne computer per urdu main kese type kerain Icon_minitimeWed Aug 03, 2011 4:27 am by Guest

» PLEASE HELP!? youtube username ideas!?!?
apne computer per urdu main kese type kerain Icon_minitimeTue Aug 02, 2011 7:17 am by Guest

» چپکے چپکے
apne computer per urdu main kese type kerain Icon_minitimeTue Jul 13, 2010 8:22 am by Angel

» basan ki mithai
apne computer per urdu main kese type kerain Icon_minitimeFri Jun 18, 2010 7:15 am by Angel

» Chawal k pakore
apne computer per urdu main kese type kerain Icon_minitimeFri Jun 18, 2010 7:07 am by Angel

» CATS
apne computer per urdu main kese type kerain Icon_minitimeFri Jun 18, 2010 7:06 am by Angel

» MOHAMMAD PBUH
apne computer per urdu main kese type kerain Icon_minitimeFri Jun 18, 2010 6:31 am by Angel

» Emotion Uper Walay Member K Liye
apne computer per urdu main kese type kerain Icon_minitimeWed May 05, 2010 5:14 am by Angel

» candles-fire
apne computer per urdu main kese type kerain Icon_minitimeSat Feb 27, 2010 5:03 am by Angel

Navigation
 Portal
 Index
 Memberlist
 Profile
 FAQ
 Search
Affiliates
Affiliates
Angel 2

Share
 

 apne computer per urdu main kese type kerain

Go down 
AuthorMessage
Angel



Posts : 170
Points : 3851
Reputation : 1
Join date : 28.07.2009

apne computer per urdu main kese type kerain Empty
PostSubject: apne computer per urdu main kese type kerain   apne computer per urdu main kese type kerain Icon_minitimeSat Oct 24, 2009 7:41 am



اپنے کمپیوٹر پہ اردو میں کیسے ٹائپ کریں



















اگر
آپ کے کمپیوٹر پہ ونڈوز ایکس پی Windows XP نصب ہے تو آپ اپنے کمپیوٹر کو
اردو میں ٹائپ کرنے کے لیے سیٹ کر سکتے ہیں۔ بہت سے اردو لکھنے والے اب تک
ان پیج InPage نامی سافٹ وئیر استعمال کر رہے ہیں مگر ان پیج میں ٹائپ کیا
جانے والا متن براہ راست ویب پہ نہیں چڑھایا جا سکتا جب کہ یونی کوڈ
Unicode والا متن یوں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسی وجہ سے اب ان پیج کا چل
چلائو ہے اور لوگ یونی کوڈ میں اردو لکھ رہے ہیں۔
واضح
رہے کہ ونڈوز ایکس پی دنیا کی سینکڑوں زبانوں کے فونٹ کے ساتھ آتا ہے۔ مگر
کیونکہ بیشتر لوگ کمپیوٹر پہ انگریزی ہی استعمال کرتے ہیں اس لیے دوسری
زبانوں کی فائلیں پہلے سے طے شدہ نہیں آتیں بلکہ ان کی بابت کمپیوٹر کو
تیار کرنا پڑتا ہے۔
اگر آپ کے پاس ایسا کمپیوٹر ہے جس پہ ونڈوز ایکس پی نصب ہے تو آپ اس کمپیوٹر کو اردو ٹائپ کرنے کے لیے یوں تیار کریں۔
پہلا مرحلہ:
پہلے مرحلے میں آپ اپنے کمپیوٹر پہ اردو سے متعلق فائلیں نصب کریں گے۔
اسٹارٹ پہ جائیں اور کنٹرول پینل پہ جائیں۔
یہاں Date, Time, Language and Regional Options نامی شبیہ پہ کلک کریں۔


apne computer per urdu main kese type kerain Urdu1
اس شبیہ کو کلک کرنے پہ آپ درج ذیل دریچے پہ پہنچیں گے۔ یہاں Regional and Language Options نامی شبیہ پہ کلک کریں۔

apne computer per urdu main kese type kerain Urdu2
اب آپ درج ذیل دریچے پہ پہنچیں جہاں Languages نامی جدول کے نیچے درج ذیل متن نظر آئے گا۔


apne computer per urdu main kese type kerain Urdu3
اگر آپ کے کمپیوٹر پہ انگریزی کے علاوہ دوسری زبانیں نصب نہیں ہیں تو دونوں پڑتال خانے {چیک باکس}، یعنی
Install files for complex script and right-to-left languages including Thai
اور
Install files for East Asian Languages
بے پڑتال {ان چیک} ہوں گے۔
اردو
کی تنصیب کے لیے آپ اول پڑتال خانہ چیک کریں گے۔ واضح رہے کہ اس خاکے میں
وہ پڑتال خانہ اور ملحقہ متن سرمئی اس لیے نظر آرہا ہے کیونکہ میرے
کمپیوٹر پہ اردو پہلے ہی نصب ہے۔

اگر
اردو {اور فارسی، عربی، عبرانی} کے ساتھ آپ چینی، جاپانی اور دوسری مشرق
بعید کی زبانیں بھی نصب کرنا چاہیں تو دوسرا پڑتال خانہ بھی چیک کردیں۔

چیکس باکس پہ کاڑی لگانے کے بعد Apply پہ کلک کریں اور پھر OK پہ کلک کردیں۔
اگر
ونڈوز ایکس پی پورا کا پورا آپ کے کمپیوٹر پہ موجود ہے تو اردو کی فائلیں
خود بخود متحرک ہو جائیں گی ۔ اگر ایسا نہیں ہے گویا ونڈوز ایکس پی نصب
کرتے ہوئے آپ نے صرف مخصوص فائلیں ہی اپنے کمپیوٹر پہ نصب کی تھیں تو آپ
کا کمپیوٹر آپ سے تقاضہ کرے گا کہ آپ ونڈوز ایکس پی کی ڈسک پھر سے کمپیوٹر
میں ڈالیں تاکہ کمپیوٹروہاں سے اردو والی فائلیں اٹھا سکے اور انہیں نصب
کر سکے۔

دوسرا مرحلہ:
موجود زبانوں میں اردو کا چنائو۔
پہلے
مرحلے میں آپ نے کمپیوٹر کو اردو سمیت بہت سی زبانوں کے لیے تیار کر دیا۔
اب دوسرے مرحلے میں آپ کمپیوٹر کو بتائں گے کہ آپ ان بہت سی زبانوں میں سے
اردو کا چنائو کرنا چاہتے ہیں۔ پہلے مرحلے میں دی گئی ہدایات کے تحت درج
ذیل دریچے تک پہنچیں۔



apne computer per urdu main kese type kerain Urdu4
یہاں Details نامی بٹن پہ کلک کریں۔ آپ یہاں پہنچیں گے۔



apne computer per urdu main kese type kerain Urdu5


اس
خاکے میں بائیں طرف انگریزی کے علاوہ اردو اس لیے نظر آ رہی ہے کیونکہ میں
پہلے ہی اردو کا چنائو کر چکا ہوں مگر اگر آپ پہلی بار ایسا کر رہے ہیں تو
بائیں طرف صرف English نظر آئے گا۔ اردو کے چنائو کے لیے Add نامی بٹن
دبائیں۔

آپ یہاں پہنچیں گے۔
اور ڈراپ ڈائون مینیو کا تیر دبا کر آپ ان تمام زبانوں کا معائنہ کرپائیں گے جن کاچنائو آپ کر سکتے ہیں۔ یہاں سے اردو کا چنائو کریں۔
جب Input Language نامی خانے میں آپ اردو لے آئیں تو نیچے
Keyboard layout/IME
نامی
پڑتال خانے کو چیک کردیں۔ اس بات کی پرواہ نہ کریں کہ اس خانے میں آپ کو
Phonetic Keyboard والا وہ متن نہیں نظر آرہا ہے جو اس خاکے میں نظر آ رہا
ہے۔ یہ کمپیوٹر پہلے ہی تمام مراحل سے گزر چکا ہے اس لیے یہ مثالیں آپ کو
نظر آنے والی شبیہات سے کچھ مختلف ہیں۔ آپ پرواہ نہ کریں اور آگے بڑھتے
جائیں۔

پڑتال خانہ چیک کرنے کے بعد OK دبائیں۔
آپ واپس یہاں پہنچ جائیں گے۔

apne computer per urdu main kese type kerain Urdu6


یہاں Apply پہ کلک کریں اور پھر OK کلک کریں۔
اب
آپ اردو میں ٹائپ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایک نئی Microsoft Word فائل
کھولیں۔ کچھ بھی ٹائپ کریں۔ ٹائپ کرنے والے حروف انگریزی میں ہوں گے۔ اب
Alt دبا کر Shift دبائیں۔ آپ غور کریں گے کہ کمپیوٹر میں بالکل نیچے ایک
نشان EN کی جگہ UR کی جگہ لے لے گا۔ اب کچھ ٹائپ کریں۔ حروف اردو میں ٹائپ
ہو رہے ہوں گے۔

اگر
آپ اردو کا کلاسیکی کی بورڈ استعمال کر چکے ہیں تو یہاں تک کا معاملہ آپ
کو اپنے کمپیوٹر پہ اردو میں رواں کرنے کے لیے کافی ہے کیونکہ مائکروسوفٹ
کا اردو ڈیفالٹ کی بورڈ کلاسیکی ہے۔ {گویا آپ A دبائیں گے تو اردو حرف م
ٹائپ ہوگا۔}

لیکن
اگر آپ نئے زمانے کے اردو ٹائپ کرنے والے ہیں جس نے ان پیج کے ذریعے اردو
میں ٹائپ کرنا سیکھا ہے تو آپ یقینا فونیٹک کی بورڈ کے عادی ہیں یعنی وہ
کی بورڈ جس میں انگریزی حروف کی آوازوں کے مقابل اردو حروف ان ہی کلیدوں
سے لکھے جاتے ہیں، یعنی A والی کلید سے اردو حرف الف، B والی کلید سے اردو
حرف ب وغیرہ۔

اگر معاملہ یوں ہے تو آپ کو انٹرنیٹ سے تلاش کر کے ایک صوتی یعنی فونیٹک کی بورڈ نصب کرنا ہوگا۔
تیسرا مرحلہ:
فونیٹک کی بورڈ نصب کرنا
آپ
انٹرنیٹ پہ Google کے ذریعے ایک اردو فونیٹک کی بورڈ تلاش کر سکتے ہیں۔ یہ
ایک ایسی فائل ہے جس کو نصب کرنے سے آپ کا اردو کی بورڈ فونیٹک ہو جائے گا۔

مثال کے طور پہ آپ صوتی اردو کی بورڈ یہاں سے ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔
http://www.crulp.org/software/localization/keyboards/CRULPphonetickbv1.1.html
اس فائل کو ڈائون لوڈ کرکے اس کو دہرا کلک کرنے سے فونیٹک کی بورڈ آپ کے کمپیوٹر پہ نصب ہو جائے گا۔
اب
مرحلہ ہے کمپیوٹر کو یہ بتانا کہ وہ مائکروسوفٹ کا ڈیفالٹ کی بورڈ نہ
استعمال کرے بلکہ آپ کا حالیہ نصب شدہ صوتی کی بورڈ استعمال کرے۔

کمپیوٹرکو یہ بتانے کے لیے آپ پھر یہاں پہنچیں۔


apne computer per urdu main kese type kerain Urdu7
یہاں
Keyboard layout نامی پڑتال خانے میں ڈراپ ڈائون تیر کلک کریں اور نیچے
فہرست سے فونیٹک کی بورڈ منتخب کریں۔ پھر OK کلک کرنے سے آپ واپس یہاں
پہنچیں گے۔

اب
بائیں طرف اردو کے نیچے دو کی بورڈ نظر آ رہے ہوں گے۔ ایک مائکروسوفٹ کا
کلاسیکی اور دوسرا فونیٹک کی بورڈ جو آپ نے ابھی نصب کیا ہے اور منتخب کر
لیا ہے۔ مائکروسوفٹ کا کی بورڈ منتخب کر کے اسے ہٹا دیں،Remove بٹن کے
استعمال سے۔

apne computer per urdu main kese type kerain Urdu8
ھر Apply پہ کلک کریں اور پھر OK کلک کریں۔
اب آپ باآسانی اردو میں ٹائپ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Back to top Go down
View user profile
Sajid

Sajid

Posts : 277
Points : 3990
Reputation : 4
Join date : 29.07.2009
Age : 35
Location : Lahore (Pakistan)

apne computer per urdu main kese type kerain Empty
PostSubject: Re: apne computer per urdu main kese type kerain   apne computer per urdu main kese type kerain Icon_minitimeSun Jan 17, 2010 3:37 am

very nice keep it up
Back to top Go down
View user profile
Angel



Posts : 170
Points : 3851
Reputation : 1
Join date : 28.07.2009

apne computer per urdu main kese type kerain Empty
PostSubject: Re: apne computer per urdu main kese type kerain   apne computer per urdu main kese type kerain Icon_minitimeSun Jan 17, 2010 8:28 am

thnx
Back to top Go down
View user profile
Sponsored content




apne computer per urdu main kese type kerain Empty
PostSubject: Re: apne computer per urdu main kese type kerain   apne computer per urdu main kese type kerain Icon_minitime

Back to top Go down
 
apne computer per urdu main kese type kerain
Back to top 
Page 1 of 1

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
Angels World :: Tech Zone :: Tutorials & Tech Support-
Jump to: