Angels World
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

Angels World

Welcome to Angels World
 
HomeHome  Angel*Angel*  GalleryGallery  SearchSearch  Latest imagesLatest images  RegisterRegister  Log inLog in  
Search
 
 

Display results as :
 
Rechercher Advanced Search
Latest topics
» Youtube keeps asking to link my account to google? make it stop!!?
کیا پک رہا ہے؟ Icon_minitimeWed Aug 03, 2011 4:27 am by Guest

» PLEASE HELP!? youtube username ideas!?!?
کیا پک رہا ہے؟ Icon_minitimeTue Aug 02, 2011 7:17 am by Guest

» چپکے چپکے
کیا پک رہا ہے؟ Icon_minitimeTue Jul 13, 2010 8:22 am by Angel

» basan ki mithai
کیا پک رہا ہے؟ Icon_minitimeFri Jun 18, 2010 7:15 am by Angel

» Chawal k pakore
کیا پک رہا ہے؟ Icon_minitimeFri Jun 18, 2010 7:07 am by Angel

» CATS
کیا پک رہا ہے؟ Icon_minitimeFri Jun 18, 2010 7:06 am by Angel

» MOHAMMAD PBUH
کیا پک رہا ہے؟ Icon_minitimeFri Jun 18, 2010 6:31 am by Angel

» Emotion Uper Walay Member K Liye
کیا پک رہا ہے؟ Icon_minitimeWed May 05, 2010 5:14 am by Angel

» candles-fire
کیا پک رہا ہے؟ Icon_minitimeSat Feb 27, 2010 5:03 am by Angel

Navigation
 Portal
 Index
 Memberlist
 Profile
 FAQ
 Search
Affiliates
Affiliates
Angel 2

 

 کیا پک رہا ہے؟

Go down 
2 posters
AuthorMessage
Angel




Posts : 170
Points : 5625
Reputation : 1
Join date : 28.07.2009

کیا پک رہا ہے؟ Empty
PostSubject: کیا پک رہا ہے؟   کیا پک رہا ہے؟ Icon_minitimeFri Oct 23, 2009 6:22 am

کیا پک رہا ہے؟ Dividers_103-1

کیا پک رہا ہے؟



سائنس کی ایجادات نے آج کی زندگی کو بہت آسان بنا دیا
ہے۔ گھریلو استعمال کی اشیاءمیں فریج اور ڈیپ فریزر کو ہی لے لیجئے۔ پہلے
زمانے میں خواتین چھینکے سے کھانا محفوظ کرنے کا کام لیا کرتی تھیں لیکن
آج سائنسی ترقی کی بدولت ہم بہتر طریقے اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق
غذا کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اسطرح اس کی غذائیت میں بھی فرق نہیں آتا۔
خاتون خانہ کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب اچانک مہمان آجائیں
اور فریج میں کھانے کے لوازمات غائب ہوں یا کہیں آپ کو جلدی پہنچنا ہو
لیکن تھورا بہت کھا کر جانا بھی ضروری ہو۔ ان حالات میں اگر پہلے سے آپ کے
پاس کچھ چیزیں تیار ہوں تو نہ صرف آپ کسی قسم کی پریشانی سے بچ جائیں گی۔
بلکہ آپ کی مہمان نوازی پر بھی حرف نہیں آئے گا۔ یہاں آپ کو ہم چند ضروری
چیزوں کو محفوظ کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔ جو اس قسم کے ہنگامی حالات میں
آپ کے کام آئیں گے۔

اقتباس از:مسز پروین زبیری
Back to top Go down
Angel




Posts : 170
Points : 5625
Reputation : 1
Join date : 28.07.2009

کیا پک رہا ہے؟ Empty
PostSubject: Re: کیا پک رہا ہے؟   کیا پک رہا ہے؟ Icon_minitimeFri Oct 23, 2009 6:32 am

کیا پک رہا ہے؟ Dividers_103-1

یخنی محفوظ کرنے کا طریقہ

آپ پلائو کے لیے یخنی بنا کر رکھ سکتی ہیں چاہیں تو
گوشت الگ اوریخنی الگ الگ ڈبوں میں رکھیں یا پھر ایک ہی ڈبے میں بنا کر
ٹھنڈا کرکے فریزر میں رکھ دیں۔ مہمان اچانک یا اطلاع کرکے بھی آجائیں تو
یخنی والا ڈبہ کچھ دیر کے لیے نکال کر گرم پانی میں رکھ دیCں۔ صرف بگھارنے
اور چاول ڈالنے کی دیر ہوگی‘آپ کا پلائو تازہ شکل میں تیار ہے۔


کیا پک رہا ہے؟ Dividers_103-1
Back to top Go down
Angel




Posts : 170
Points : 5625
Reputation : 1
Join date : 28.07.2009

کیا پک رہا ہے؟ Empty
PostSubject: Re: کیا پک رہا ہے؟   کیا پک رہا ہے؟ Icon_minitimeFri Oct 23, 2009 6:34 am

کیا پک رہا ہے؟ Dividers_103-1

کباب محفوظ کرنے کا طریقہ

مختلف قسم کے کباب جن میں شامی کباب تو سر فہرست ہیں اور تقریباً ہر گھر
میں تیار رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ چپلی کباب‘ کچے قیمے کے کباب‘آلو کے کٹلٹس
وغیرہ بھی تیار کرکے رکھے جاسکتے ہیں۔چاہیں تو ان کو ہلکا سا فرائی کرکے
رکھ لیں۔ بس نکال کر دوبارہ تھوڑا فرائی کرنا ہوگا۔ ورنہ کچے بھی رکھے
جاسکتے ہیں لیکن کچے کباب رکھنے کا بھی ایک خاص طریقہ ہے۔ جگہ بھی کم
استعمال ہو اور کباب آپس میں چپک بھی نہ سکیں۔ اس کے لیے کباب ٹرے یا کھلے
برتن میں رکھنے چاہئیں۔ پہلے ایک تہہ کبابوں کی رکھ دیں اس پر پلاسٹک کی
تھیلی بچھا کر دوسری تہہ رکھ دیں۔ اس طرح آپ تین چار تہہ ایک ہی برتن میں
رکھ سکتی ہیں جب وہ ٹھنڈے ہو کر سخت ہوجائیں تو ان کو ایک بڑے ڈبہ میں رکھ
دیں یا پھر پلاسٹک کی ذرا موٹی تھیلی میں رکھ دیں۔ جب بھی ضرورت پڑے نکال
کر تھوڑے سے وقت میں تیار کرسکتی ہیں۔


کیا پک رہا ہے؟ Dividers_103-1
Back to top Go down
Angel




Posts : 170
Points : 5625
Reputation : 1
Join date : 28.07.2009

کیا پک رہا ہے؟ Empty
PostSubject: Re: کیا پک رہا ہے؟   کیا پک رہا ہے؟ Icon_minitimeFri Oct 23, 2009 6:35 am

کیا پک رہا ہے؟ Dividers_103-1
قیمہ محفوظ کرنے کا طریقہ

قیمہ بھی آپ اکٹھا ایک جگہ زیادہ پکالیں اور پھر اپنی ضرورت کے مطابق
چھوٹے ڈبوں میں ڈال کر رکھ دیں۔ ضرورت کے وقت ایک یا زیادہ ڈبہ نکال کر اس
میں چاہیں تو سبزی ڈال لیں۔ مٹر‘آلو‘ پالک اور بینز وغیرہ یا پھر سادہ بھی
استعمال کرسکتی ہیں۔ اسی طرح گوشت بھی کافی مقدار میں بھون کر ڈبوں میں
رکھ لیں اور اسے بھی بعد میں سبزی کے ساتھ یا سادہ استعمال کرلیں۔ اس سے
کھانا بالکل تازہ محسوس ہوگا۔


کیا پک رہا ہے؟ Dividers_103-1
Back to top Go down
Angel




Posts : 170
Points : 5625
Reputation : 1
Join date : 28.07.2009

کیا پک رہا ہے؟ Empty
PostSubject: Re: کیا پک رہا ہے؟   کیا پک رہا ہے؟ Icon_minitimeFri Oct 23, 2009 6:35 am

کیا پک رہا ہے؟ Dividers_103-1
دالیں اور کڑھی

آپ دالیں یا حلیم وغیرہ بھی پکا کر رکھ سکتی ہیں۔ نکال کر صرف گرم کرکے بگھار لگانے کی ضرورت ہوگی۔

کڑھی تقریباً ہر گھر میں پکائی اور کھائی جاتی ہے۔ آپ کڑھی تیار کرکے
فریزر میں رکھ دیں۔ استعمال سے پہلے خوب گرم کرکے تازہ پھلکیاں بنا کر اس
میں ملا دیں اور بگھار لگالیں۔

رمضان کے دنوں میں سحری میں وقت کی کمی کے پیشے نظر آپ ٹکیاں بنا کر یعنی
آٹے میں نمک اور گھی ملا کر گوندھ لیں اور ان کی چھوٹی یا درمیانی سائز کی
ٹکیاں یا روٹیاں بنالیں اور ٹکیوں کے درمیان میں پلاسٹکی کی تھیلی رکھ
دیں۔ تاکہ وہ آپس میں چپک نہ سکیں پکانے سے ذرا دیر پہلے نکال کر ہلکے گرم
توے یا فرائی پین میں ہلکا سا گھی لگا کر اسے تل لیں۔

اس کے علاوہ بھی آپ مختلف چیزیں فریز کرسکتی ہیں‘ جیسے چھولے‘ دہی بھلے‘
لیکن دہی بھلوں کو محفوظ کرنے کے لیے پہلے آپ پھلکیاں یا ماش کی دال کے
بھلے تل کر کاغذ پر رکھ دیں تاکہ زائد گھی جذب ہوجائے پھر ٹھنڈا ہونے پر
ٹرے میں انہیں پھیلا کر فریزر میں رکھ دیں۔ جب وہ اچھی طرح فریز ہوکر سخت
ہوجائیں تو نکال کر ڈبہ یا پلاسٹک کی تھیلی میں رکھ دیں۔ جب استعمال کرنا
ہو ضرورت کے مطابق نکال کر تیز گرم پانی میں پندرہ یا بیس منٹ تک بھگو
دیں۔ پھر اسے دبا کر زائد پانی نکال دیں اور دہی اور چاٹ مسالہ ملا کر
کھائیں۔ اسی طرح چھولے یا بینز بھی فریز کر لیں (ابال کر) استعمال سے پہلے
تھیلی کو تیز گرم پانی میں رکھ دیں۔ نرم ہونے پر انہیں گرم کر لیں اور آلو
پیاز ٹماٹر یا مسالہ حسب منشاءشامل کرلیں۔


کیا پک رہا ہے؟ Dividers_103-1
Back to top Go down
Angel




Posts : 170
Points : 5625
Reputation : 1
Join date : 28.07.2009

کیا پک رہا ہے؟ Empty
PostSubject: Re: کیا پک رہا ہے؟   کیا پک رہا ہے؟ Icon_minitimeFri Oct 23, 2009 6:36 am

کیا پک رہا ہے؟ Dividers_103-1
سبزیاں محفوظ کرنے کا طریقہ

مختلف سبزیاں جب موسم ختم ہوجاتا ہے تو بہت
مہنگی اور نایاب ہوجاتی ہیں ان کو بھی آپ چاہیں تو فریزر کا فائدہ اٹھاتے
ہوئے محفوظ کرسکتی ہیں۔ ان میں ٹماٹر‘ لیموں‘ ہرا مسالہ‘ ادرک‘ لہسن‘ پالک
کا ساگ‘ گاجر‘ مٹر وغیرہ بھی شامل ہیں۔

لیموں اور ٹماٹرکو محفوظ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ
آپ ٹماٹر دھوکر خشک کرلیں پھر ان کو کاٹ کر ہلکا سا ابال لیں (بغیر پانی)
یا اگر چاہیں تو یونہی بلینڈر میں ڈال کر پیسٹ بنالیں اور برف جمانے والی
ٹرے میں کیوبز کی شکل میں جمالیں۔ جم جانے کے بعد ان کو ٹرے سے نکال کر
تھیلی میں بند کرکے رکھ لیں۔ موسم ختم ہونے یا مہنگے ہونے کی صورت میں آپ
کے پاس ٹماٹر کافی مقدار میں جمع ہوں گے۔

لیموں کا رس نکال کر اسی طرح کیوبز کی شکل میں جما کر رکھ لیں پھر چاہیں
تو شربت بنائیں یا کھانے میں استعمال کریں۔ اسی طرح ہرادھنیا‘ ہری مرچ‘
پودینہ‘ ادرک اور لہسن ملا کر بلینڈر میں ڈال کر پیسٹ بناکر اس کے بھی
کیوبز بنا کر رکھ دیں۔

مٹر موسم میں بہت سستے ہوجاتے ہیں انہیں چھیل کر
ابلتے پانی میں تھوڑی دیر ابال کر چھلنی میں ڈال دیں تاکہ پانی نکل جائے
ٹھنڈے ہوجانے پر اس کے پیکٹ بنا کر رکھ لیں۔

پالک کا ساگ بھی آپ محفوظ کرسکتی ہیں۔ چاہیں تو
ابال لیں ورنہ کاٹ کر اور دھو کر اچھی طرح پانی نکال دیں اور ایک تھیلی
میں ڈال کر رکھ لیں۔ گاجر کو بھی پتلی لمبی قاشیں کاٹ کر ابلتے ہوئے پانی
میں ڈال دیں۔ ایک یا دو ابال آنے پر چھلنی میں ڈال کر خشک کرکے رکھ لیں
پھر حسب ضرورت استعمال میں لائیں۔

لوکی کے ٹکڑے کرکے انہیں بھی ابال کر رکھ لیں۔
اسے آپ رائتہ‘ سبزی یا بھرتے کی شکل میں استعمال کرسکتی ہیں۔ بھنے ہوئے
گوشت میں ابلی لوکی ڈال کر آپ فوراً لوکی کا سالن بھی تیار کرسکتی ہیں۔

کیا پک رہا ہے؟ Dividers_103-1
Back to top Go down
Angel




Posts : 170
Points : 5625
Reputation : 1
Join date : 28.07.2009

کیا پک رہا ہے؟ Empty
PostSubject: Re: کیا پک رہا ہے؟   کیا پک رہا ہے؟ Icon_minitimeFri Oct 23, 2009 6:36 am

کیا پک رہا ہے؟ Dividers_103-1

مختلف اشیاءکو محفوظ کرنے کے لیے چند اہم باتیں



١۔ سبزیاں ہمیشہ ابلتے ہوئے پانی میں صرف چند منٹ کے لیے ڈالیں۔

٢۔ سبزیاں ڈالنے سے پہلے پانی میں دو کھانے کے چمچ چینی ضرور ڈالیں۔ اس سے سبزیوں کا رنگ خراب نہیں ہوگا۔

٣۔ فریزر میں رکھنے سے پہلے سبزیوں کو ٹھنڈا کرلیں۔

٤۔ تھیلی یا ڈبہ جس میں کھانا یا سبزی فریز کریں اس پر نام کا اسٹکر ضرور لگائیں۔ اس سے آپ کو تلاش میں آسانی ہوگی۔

٥۔ اسٹکر پر موٹے حروف میں لکھیں اور پھر اس پر موم بتی پھیر دیں تاکہ اس کی سیاہی نمی کی وجہ سے مٹ نہ جائے۔

٦۔ تھیلی ذرا مضبوط ہو تاکہ وزن سے یا اٹھانے رکھنے سے پھٹ نہ جائے۔

٧۔ ایک مرتبہ جو فریزر سے نکالیں کوشش کریں کہ اسے دوبارہ نہ رکھیں بلکہ استعمال کرلیں ورنہ اس کی غذائیت برقرار نہ رہے گی۔

ہمیں امید ہے کہ اوپر دی ہوئی ترکیبوں اور مفید مشوروں پر عمل کرکے آپ
اپنے آپ کو بہترین میزبان اور منظم خاتونِ خانہ کہلانے کا اعزاز حاصل
کرسکتی ہیں۔ اس سے نہ صرف آپ کے مہمان آپ کے گھر سے خوش ہوکر جائیں گے
بلکہ آپ کو بھی اپنے کام وقت پر اور سہولت سے انجام دے کر خوشی اور
اطمینان محسوس ہوگا۔



کیا پک رہا ہے؟ Dividers_103-1
Back to top Go down
Sajid

Sajid


Posts : 277
Points : 5764
Reputation : 4
Join date : 29.07.2009
Age : 40
Location : Lahore (Pakistan)

کیا پک رہا ہے؟ Empty
PostSubject: Re: کیا پک رہا ہے؟   کیا پک رہا ہے؟ Icon_minitimeSun Jan 17, 2010 3:39 am

very nice keep it up
Back to top Go down
Angel




Posts : 170
Points : 5625
Reputation : 1
Join date : 28.07.2009

کیا پک رہا ہے؟ Empty
PostSubject: Re: کیا پک رہا ہے؟   کیا پک رہا ہے؟ Icon_minitimeSun Jan 17, 2010 8:26 am

thnx for liking
Back to top Go down
Sponsored content





کیا پک رہا ہے؟ Empty
PostSubject: Re: کیا پک رہا ہے؟   کیا پک رہا ہے؟ Icon_minitime

Back to top Go down
 
کیا پک رہا ہے؟
Back to top 
Page 1 of 1

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
Angels World :: Women Corner :: Beauty, Health & Fitness-
Jump to: